چلغوزے کا استعمال ناصرف امراض قلب بلکہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چلغوزے کا استعمال ناصرف امراض قلب بلکہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

خشک چلغوزے میں 8، 10 کیلوریز، 0.08 گرام فائبر، 0.24 گرام کاربو ہائیڈریٹ، 0.42 گرام پروٹین اور 0.89 گرام فیٹ پایا جاتا ہے، دوسرے خشک میوہ جات کی بہ نسبت چلغوزے کے فوائد بہت جلد سامنے آتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعمال مفید ہے، پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے۔مغز چلغوزہ، جریان ، یرقان اور گردے کے درد میں بے حد مفید ہے، اس کا کھانا جسمانی گوشت کو مضبوط کرتا ہے،

رعشہ اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ صبح و شام پانی، قہوہ یا چائے کے ساتھ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

اصغر علی عاجز (اسپین)