سلیکٹڈ گورنمنٹ بھٹو کے نام سے خوفزدہ ہے، وزیر اطلاعات سندھ


پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دے کر شناخت دی، سید ناصر حسین شاہ
ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر کھوکلا کیا، وزیر اطلاعات سندھ
کراچی (5 نومبر2020): وزیرا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزراء شبلی فراز اور شہباز گل کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مسترد شدہ کہنے والوں کو اپنے گریبان میں جھاکنا چاہیے، پی ٹی آئی کس طرح ووٹوں کی چوری کرکے اقتدار میں آئے سب کو پتہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ دے کر شناخت دی اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر کھوکلا کیا ہے۔ انھوں نے وفاقی وزراء کے بیانات

پر کہا کہ میں حیران ہوں شہباز گل بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہیں، میں انھیں باور کراتا چلوں کہ شہباز گل مہمان اداکار ہیں، ہیرو بننے کی کوشش نہ کریں، انھوں نے کبھی تھر دیکھا تک نہیں اور ان پر بیان کسے جارہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کتنی بھی زبان درازی کریں انھیں وزیر کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ سندھ کی صورتحال کو ٹوڑ مروڑ کر پیش کرنے کے وفاقی ترجمانوں کے بیان پر انھوں نے کہا کہ سندھ کی اسپتالوں میں ہونے والے بہترین علاج سے پورے ملک کی عوام باخبر ہے اورپورے ملک کی عوام سندھ کی اسپتالوں سے مفت علاج کرواتے ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر شہباز گل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو پتہ نہیں کیوں جانوروں کی اسپتالیں یاد ہیں، اگر سندھ میں جانوروں کی اسپتال میں علاج کروانے گئے ہیں تو ہمارا اس میں کیا قصورہے،کس کو کون سا علاج ٹھیک لگتا ہے وہ اس کو پتہ ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس بلکل بھٹو کا نام ہے اور بھٹو کا کام بھی، بھٹو کے نام سے پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ گورنمنٹ خوفزدہ ہے۔