فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل 5 کھیلنے پاکستان آئیں گے، ذرائع

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق فاف ڈوپلیسی پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کھیلیں گے
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے پلے آف میچز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، وہ ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے 2 کرکٹرز بھی پلے آف میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے فائنل سمیت باقی میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں ہوں گے