پی ایس ایل 5: باقی میچ کیلئے 21 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے باقی 4 میچز میں 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل سیز ن5 کے باقی 4 میچز کےلیے جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے 21کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا کے7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4 اور بنگلادیش کے 2 کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں
پی سی بی حکام ے مطابق بنگلادیش کے محمود اللہ اور تمیم اقبال پی ایس ایل فائنل سمیت باقی رہ جانے والے میچز کھیلنے کےلیے کراچی آرہے ہیں۔

پی ایس ایل 5 میں بنگلا دیشن کے محمد اللہ ملتان سلطان اور تمیم اقبال لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے ۔

لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے والے بین ڈنک ،ڈین ویلاز ،سمت پٹیل اور ڈیوڈویسا بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے،وہ ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے