حکومت صحافیوں اور اہلخانہ کو ہیلتھ کارڈ جاری کرے ۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹ دستور کااجلاس خواجہ فرخ سعید اور حامد ریاض ڈوگر کی زیر صدارت منعقد
حکومت صحافیوں اور اہلخانہ کو ہیلتھ کارڈ جاری کرے ۔
صحافیوں کی موجودہ صورتحال پر ملک بھر سے صدور وسیکرٹریز کا اجلاس بلانے پر غور
لاہور (خبرنگار) پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کا اجلاس خواجہ فرخ سعید اور حامد ریاض ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونین کے عہدیداروں رحمن بھٹہ ، امداداللہ قریشی ، کاشف ملک ، عاصم امین ، اصغر چودھری ، احسان بھٹی ، ، عبیداللہ بٹ ، نبیل کھوکھر، سہیل بٹ ، ضیاءاللہ قصوری،ساجد سبزواری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صحافیوں کے بے روزگاری او رموجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور اخباری مالکان سے مطالبہ کیاگیا کہ نوکریوں سے نکالے گئے صحافی ورکرز کو فی الفور بحال کیا جائے اور انکے بقایا جات بھی ادا کئے جائیں علاوہ ازیں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر صحافی برادری اور انکے اہل خانہ کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرے کیونکہ موجودہ حالات میں بہت سے صحافی اور انکے اہل خانہ صحت کے مسائل کاشکار ہیںاور مالی مشکلات کے باعث انہیں علاج معالجہ میں مسائل کا سامنا ہے اجلاس میں آئندہ پریس کلب کے انتخابات اور صحافی کالونی کے معاملات بھی زیر غور آئے ۔ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ پی یو جے (دستور) موثر لائحہ عمل طے کرنے کے لئے جلد ہی ایک اجلاس بلائے گی جس میں ملک بھر سے پی یو جے دستور کے صدور و
سیکرٹری شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان بھی کیا جائے گا