کراچی شہر قائدسے تعلق رکھنے والے ادیبوں،شاعروں، تاجروں ،صنعتکاروں ،اساتذہ ، صحافیوں اوراہل فکرافرادنےفرزندزمین پاکستان ،،کےنام سے سیاسی جد وجہدکے آ غاز

کراچی اسٹاف رپورٹر) کراچی شہر قائدسے تعلق رکھنے والے ادیبوں،شاعروں، تاجروں ،صنعتکاروں ،اساتذہ ،

صحافیوں اوراہل فکرافرادنےفرزندزمین پاکستان ،،کےنام سے سیاسی جد وجہدکے آ غازکااعلان کردیا،سیدشمعون ابرارکوعبوری مدت کے لیے آ رگنائزرمنتخب کہاگیاہے ایم ایم بشیرثانی سرپرست ہوں گے،یہ اعلان فیڑرل بی ایریا کے مقامی ہال میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کی جانب سے ایک قراردادکی منظورہ کےبعدکیاگیا،نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیدشمعون ابرار نے کہاکہ کراچی بشمول شہری سندھکی ترقی کے راستے مسدورکردئےگئےہیں دنیا کے ساتویں بڑے شہر کوتعصب کی بنیاد پرامتیازی سلوک کانشانہ بنایا جارہاہے ،اس شہر کے مکینوں سے سہولتیں واپس لےکردیہی زندگی دینے کی کوشش کی جارہی ہے٫ انہوں نے کہاکہ ہم تعصب کی بات کرتےہیں،نہ نسلی امتیازکی بات کرتے ہیں اس شہر کے تمام باشندوں کو ساتھ ملا کر ایک نئے عمرانی معاہدے کی بات کرتےہیں،سب ملکراس شہرکواسکا اختیار واپس دلائیں یہاں کے مکینوں کے لے زندگی آ سان بنائی جائے شہرکوجدیدشہری سہولتوں سے آ راستہ کیا جائے_نمائندہ اجتماع سے -ایم ایم بشیرثانی،انیس شیخ،فریدخان بہلم،عبدالرشیدخان،مختاراے

قریشی اورنعیم طاہراورعمیرمقصودی نے بھی خطاب کیا-شمعون ابرارنے کہاکہ شہری ودیہی سندھ میں

آ زادانہ غیرجانبدارانہ مردم شماری کرائی جائے کیونکہ اب تک جتنی بھی مرتبہ مردم شماری کی کئی ہے اس میں من

گھڑت اعدادوشمار پیش کےگئے –

جھوٹ کی بنیادپرشہرکونمائندگی سے محروم رکھاگیا،دیگرمقررین نے کہاکہ کراچی لاوارث شہرنہں ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسکی زبوں حالی کو خوشحالی میں بدلنے کے اقدامات کرنے پرتیار نہں ہیں ،اہل شہرکو بیدار کرکے ہم انہں سیسہ پلائی دیوار بنادیں گے اور اس شہر کو بھر سے ملک ہی نہین دنیا کا جدید ترین شہر بنائیں گے انہوں نے کہاکہ شہری سندھ کو جان بوجھ کراورسیاسی دشمنی میں پیچھے دھکیلنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائےگی۔