مشہور بلڈر ریاض عبدالرزاق کے انتقال پر آباد کے عہدیداروں اراکین اور تاجر برادری کا اظہار تعزیت

مشہور بلڈر ریاض عبدالرزاق کے انتقال پر آباد کے عہدیداروں اراکین اور تاجر برادری کا اظہار تعزیت۔ریاض رزاق کو دو دن پہلے برین ہیمبرج ہوا تھا ۔ریاض الحق پاکستان کے تعمیراتی صنعت کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے تھے ان کا حلقہ احباب بہت


وسیع تھا وہ تعمیراتی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی سرگرم تھے اور سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد آباد کے عہدیداروں اراکین اور دیگر تاجر برادری

اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔