کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے سے متعلق آج اجلاس

کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فورکو اب واپڈا مکمل کرے گااس سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا حکومت سندھ کے نمائیندے سمیت ایم ڈی واٹر بورڈ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور بھی شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس منصوبے کی ایگزیکیوشن اور نگرانی کی ذمہ داری واپڈا کی ہوگی واضح رہے بعض تکنیکی وجوہات کے باعث منصوبے پر دوسال سے کام بند پڑا ہے پہلے منصوبے کی فنڈنگ وفاق اور صوبہ سندھ پچاس پچاس فیصد کر رہے تھے اجلاس میں آئیندہ فنڈز کی فراہمی کے بارے میں بھی فیصلہ ہو گااس طرح ایک بار پھر منصوبے پر کام شروع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہےاگر مسلسل کام جاری رہتا تو اب تک یہ مکمل اور کراچی کے محروم اور قلت زدہ علاقوں کو پانی مل رہا ہوتاماہرین کا کہنا ہے کہ تمام تر حکومتی کوششوں کے کراچی میں نئے رہائشی منصوبے شروع نہ ہونے کی ایک وجہ پانی کی عدم دستیابی بھی ہے۔