ڈپٹی کمشنر جنوبی نے آئی بی اے سٹی کئمپس میں پودہ لگا کر ضلع میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا

کراچی (21 اکتوبر 2020) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی جنوبی ارشاد سوڈھر نے آ ئی بی اے کراچی سٹی کیمپس میں پودا لگا کر ضلع جنوبی میں صفائی مہم کا افتتاح کر دیا. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تعاون سے صفائی کے عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے. صفائی مہم کے دوران ضلع بھر میں تجاوزات کا خاتمہ، کچرے کو ٹھکانے لگانے، نکاسی آب نظام کی بہتری اور ضلع بھر میں ان مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں پر ڈی ایم سی جنوبی کا محکمہ پارکس شجر کاری اور گرین پیچز بنائے گا. انہوں نے کہا کہ اس مہم میں طلبہ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں شعور اجاگر کیا جائے. انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی کے لیے ضلع بھر میں وال چاکنگ ختم کی جائے گی جب کہ اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی مکمل کروایا جا ئے گا. انہوں نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے تعاون سے جلد ہی آن لائن آی آر پی کلاو ¿ڈ بیسڈ سسٹم متعارف کروایا جا ئے گا اس سسٹم کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی سمیت گاڑیوں و عملے، ڈسٹ بن، جی ٹی ایس پر گاڑیوں کی آمدو رفت سمیت تمام معاملات کی نگرانی ریئل ٹائم میں ممکن ہوسکے گی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا بہتری کے اقدامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 744 (ڈوگر)