شاداب بلوچ یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں سوریش جوکھم کے 23 سال پرانے ریکارڈ کو کراچی کے ایک مال میں بریک کروں گا،

مہم جوئی کے سلسلے میں انسان کیا کیا کارنامہ انجام دیتا ہے اس بارے میں ٹی وی چینل اور اخبارات منفرد خبروں سے بھرے ہوئے ہیں،انسان نے اس دنیا میں کوئی شعبہ ایسا چھوڑا نہیں ہے جہاں اس قدم نہیں پڑے ہوں،اب انسان جدید سہولیات سے آراستہ عمارتوں میں بھی گھس گیا ہے ایسی ہی ایک مہم کا کا نام اسکیلٹیر راہیڈ نگ یعنی برقی سیڈھیوں پر سفر کرنا ہے،اس وقت طویل ترین اسکیلٹیر راہیڈ کا ریکار ڈ ایک سری لنکن نوجوان سوریش جوکھم کے نام ہے جس نے آسٹریلیا کے ایک مال میں لگے اسکیلٹیر پر 225 کلومیٹر کا فاصلہ ایک ہفتہ میں مکمل کیا ،یہ ریکارڈ 25 تا 31 مئی 1998 میں رقم کیا گیا ،آج میں شاداب بلوچ یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں سوریش جوکھم کے 23 سال پرانے ریکارڈ کو کراچی کے ایک مال میں بریک کروں گا،کراچی پریس کلب میں اپنے نئی مہم” بریک اے گینیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ ” کے سلسلے میں میڈیا کو آگائی دیتے انہوں نے کہا کہ میں اس ریکارڈ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کرتا ہوں ،یہ راہیڈ دسمبر کے آخری ہفتہ میں کراچی کے ایک معروف مال میں ہوگی،شاداب بلوچ،ریکارڈ بریکنگ واکر نے بتایا کہ اس

سے قبل میں نے اس طرح کے تین مہم سر کئے اور قومی ریکارڈ بریک کیا ،یہ تینوں ریکارڈ لانگ ڈسٹینس کے معروف واکر کسرت رائے کے تھے جن کو میں نے اپنے نام کیا ،سال 2018 میں کراچی سے میر پور خاص کا پیدل سفر 234 کلومیٹر چھ روز میں مکمل کیا،اسی سال ہی دوسری مہم کراچی سے دادو سر کی۔ 337 کلو میٹر کا فاصلہ میں نے 9 دن میں مکمل کیا،سال 2019 کے اختتام میں تیسری مہم سر کی،اس سلسلے میں ملتان سے اسلام آباد تک کا سفر 555 کلومیٹر 12 دن میں مکمل کیا،ان تینوں مہم میں میں نے قومی ریکارڈ قائم کئے ،اس سال میں گینز بک آف ورلڈ میں انٹری کی جدوجہد کر رہا ہوں انشاء اللہ قوم کو بابائے قوم کی سالگرہ کا ایک منفرد تحفہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی صورت میں دینے کو تیار ہوں