محمد اقبال میمن نے چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے

محمد اقبال میمن نے چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ۔محمد اقبال میمن کا تعلق پی اے ایس گروپ سے ہے وہ گریڈ 21کے سینئر افسر ہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل وہ صوبائی حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ان سے قبل پی اے ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے ایک اور سینیئر افسر علم دین بلو چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے صوبائی حکومت نے ان کا یہاں سے تبادلہ کرکے انہیں سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز پارٹمنٹ تعینات کیا اور ان کی جگہ محمد اقبال میمن کو چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بنایا گیا ہے

ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری کے بعد 13 اکتوبر کو جاری کیا گیا اور گزشتہ روز محمد اقبال میمن نے اپنے نئے فرائض سنبھال لیے بطور چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد اقبال میمن نے محکمے کے افسران سے ملاقات کی اور محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دینے کی ہدایت کی ۔محمد اقبال میمن سیکریٹری سروسز بننے سے پہلے بطور سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن بھی فرائض انجام دے چکے ہیں ان کا شمار ذہین اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ان کا کیریئر شاندار کامیابیوں سے بھرپور ہے یہ ایک سنجیدہ اور ذمہ داری سے کام کرنے والے افسر ہیں قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی قانون کی بالادستی کو سمجھنے کی


اہمیت پر زور دیتے ہیں ۔سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ۔سندھ کا نیا چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بننے پر سرکاری حلقوں میں ان کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔وہ بڑی لگن اور انہماک سے اپنا کام کرنے کے عادی ہیں ان سے یہی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بطور چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہوئے محکمے کی کارکردگی کو مزید نکھار نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کی موجودگی میں یہ محکمہ بہتر اور نمایاں پرفارمنس دے سکے گا ۔