امام علی رحمان پانچویں مرتبہ تاجکستان کے صدر منتخب

امام علی رحمان پانچویں مرتبہ تاجکستان کے صدر منتخب

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں بھارتی اکثریت سے کامیابی کے بعد پانچویں مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔90فیصد ووٹ حاصل کرنیوالے 68 سالہ امام علی رحمان 1992 سے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں، 68 سالہ امام علی رحمان 1992 سے تاجکستان کے صدر کی حیثیت سے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں اور اتوار 11اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں انہوں نے غیر حتمی اور غیرسرکاری طور پر 90 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اس طرح اب وہ مزید سات سال تک صدارتی عہدے پر براجمان رہ سکتے ہیں۔

Courtesy jang