کمپیوٹر کی معلومات سے نابلد گریڈ 20 تک کے افسران کو وارننگ

کراچی( امداد سومرو) ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے ایک خط کے میں محکمے کے گریڈ 16 سے 20 تک کے افسران سے اظہار ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے مذکورہ گریڈ کے افسران کمپیوٹر کی بنیادی معلومات سے نا بلد ہیں۔

خط میں افسران کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے چار ہفتوں میں کمپیوٹر سے آگہی اور مہارت حاصل نہ کی تو انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے خط میں مذید کہا ہے کہ کمپیوٹرکی بنیادی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری کاموں اور دیگر امور میں تاخیر ہوتی ہے جو کہ قابل قبول نہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزکورہ گریڈ کے افسران کمپیوٹرسے متعلق بنیادی معلومات حاصل ہی نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے سرکاری امور میں تاخیر ہوتی ہے۔
-jang——–