گمس کے سربراہ ڈاکٹررحیم بخش کی 43سالہ جدوجہداورمحنت کاایک اورثمر


پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ ، خیرپور نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا۔
• ملک کی تاریخ میں پہلی بار جگر اور گردے کے مریض کی ایک ساتھ پیوندکاری کے کامیاب آپریشن مکمل کرلیاگیا۔
• جگر اور گردے کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن انسٹی ٹیوٹ کے عملے اور ڈاکٹر کی انتہک محنت و لگن سے مکمل ہوا، ڈاکٹر رحیم بخش
• ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کررہے ہیں۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی
• پیوندکاری کی ٹیم نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں غیرملکی ماہرین نے تیار کیا ہے، ڈاکٹر عبدالوہاب
• انسٹی ٹیوٹ ملک کا پہلا ادارہ ہے جو مفت جگر اور گردے کی پیوندکاری کرتا ہے، ڈاکٹر عبدالوہاب
مریض نعمان طارق کا تعلق پنجاب سے ہے، ڈاکٹر عبدالوہاب

گمس کے سربراہ ڈاکٹررحیم بخش کی 43سالہ جدوجہداورمحنت کاایک اورثمر
مظفرگڑھ پنجاب کارہائشی نعمان طارق, اللہ کےفضل وکرم سےروبصحت ہے۔ نعمان طارق جوکہ

کئی سالوں سےبیک وقت گردوں اورجگرکےمرض میں مبتلاہوکربسترسےلگ گیاتھا،نعمان کاجگر ہیپاٹائٹس کےباعث ناکارہ ہوچکاتھااورپیٹ میں پانی بھرچکاتھا،نعمان کےدونوں گردےناکارہ ہوجانےکےباعث ہفتےمیں دوبارڈائلیسزکے


مرحلےسےگزرتاتھا۔گمزکی ماہراور جفاکش ٹیم نےڈاکٹررحیم بخش بھٹی کی سرپرستی میں نعمان کےجگراورگردےکے ایک ساتھ ٹرانسپلانٹ کافیصلہ کیااور اللہ کےفضل سےنعمان کوایک نئی زندگی کی کرن دکھائی۔نعمان نےہوش میں


آتےہی ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کے ساتھ ساتھ پورے گمزکےعملےاوربلخصوص ڈاکٹرعبدالوہاب کا دوبارہ زندگی کیجانب لوٹانےپرتہہ دل سےشکریہ اداکیا۔اپنےویڈیوپیغام میں نعمان نے گمزکیساتھ ساتھ حکومت سندھ،وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کابھی واشگاف الفاظ میں شکریہ اداکیاجن کےتعاون اورمرہون منت گمزاسپتال میں بین الاقوامی معیارکااسپتال قائم کیاجہاں بلاتفریق رنگ ونسل ہرنوعیت

کےکیسزخوش اسلوبی سےہینڈل کیےجاتےہیں۔جگراورگردےکی یک بعددیگرے پیوندکاری کوگمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے یاعزازات میں ایک اور بریک تھرو قراردیاگیاہے،جسے دنیابھرمیں سراہاجارہاہے،یہ سندھ حکومت اور گمزکی مشترکہ کارکردگی اورکامیابی ہی ہےجو بلکل مفت لوگوں کی زندگی میں بہتری لانےکیلئے مصروف عمل ہیں اوراپنےشہریوں کوبین الاقوامی معیارکی سہولیات بناکسی قیمت کےمہیاکرتے آئے ہیں۔۔۔