ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز سے 2 سائیکلسٹ زخمی

Giro d’Italia سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوران ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز کے سبب دو سائیکلسٹ زخمی ہوگئے۔

اٹلی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کے چوتھے مرحلے میں ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز کی وجہ سے سائیڈ میں لگے بیر ئر اڑ کر سائیکلسٹ سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے ڈچ رائیڈر Etienne van Empel اور اٹلی کے Luca Wackermann زخمی ہوگئے
ڈچ رائیڈر حادثے میں معمولی زخمی ہوئے لیکن اٹلی کے رائیڈر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ۔

ٹیم کوچ Andrea Citracca کا کہنا تھا کہ لوکا ویکرمین کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے اور ان کو مختلف چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے وہ مزید ریس میں حصہ نہیں لیں گے