چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد وسیم سندھ کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے سرگرم ،وہ جونیئر افسران کے لئے ایک روشن مثال ہیں

سندھ کا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اپنے چیئرمین محمد نسیم کی سربراہی میں صوبے کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے سرگرم ہے اس کے اقدامات مثالی ہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ صوبائی حکومت کے مختلف منصوبوں کے ساتھ ساتھ مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے منصوبوں کے حوالے سے پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے کاموں میں مصروف عمل ہے وفاقی حکومت اور

سی پیک کے منصوبوں پر بھی کام کرتا ہے گریڈ 22 کے انتہائی تجربہ کار ذہین اور محنتی افسر محمد وسیم کی سربراہی میں صوبے کی ترقی اور بہتری کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ دیکھا جائے تو عملی طور پر صوبائی حکومت کی کامیابیوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کراچی سے کشمور تک مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں اور ہر سال ترقیاتی بجٹ اور عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے جاری اور آنے والے منصوبوں کی تیاری اور ڈویلپمنٹ کے معاملات پر نا صرف تین دن رات محنت کرتا ہے

بلکہ تمام قومی اور بین الاقوامی سطح کے اہم اجلاسوں میں صوبے کی نمائندگی اور صوبائی حکومت کے موقف اور پالیسی سازی کے معاملات میں اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے فیصلوں کے دور رس نتائج مرتب ہوتے ہیں ۔ایکس پی سی ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 22 کے انتہائی سینئر افسر محمد وسیم کی سربراہی میں اس بورڈ کے ایک ایک افسر نے صوبے کی بہتری کے لیے انتھک محنت کی ہے اور اس حوالے سے ان افسران اور ملازمین کا کام کابل ستائش ہے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ

کہ تمام افسران اور ملازمین اس بات پر بھی بے حد اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ انہیں محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے کا موقع ملا محمد وسیم ایک انتہائی شفیق اور ہمدرد انسان ہیں اور وہ تمام جونیئر افسران اور ملازمین کا پوری طرح خیال رکھتے ہیں جس طرح خود وقت کی پابندی کرتے ہیں اور کسی بھی اجلاس اور معاملے کے لیے بھرپور ہوں مور پر یقین رکھتے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنے جونیئر افسران اور ملازمین کی ٹریننگ کی ہے اور انہیں مشکل سے مشکل صورتحال اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تمام افسران اور ملازمین سرکاری اجلاسوں سے لے کر عدالتی معاملات تک انتہائی اعتماد کے ساتھ اپنے محکمے کی نمائندگی کرتے ہیں اور پورا ہو م ورک نظر آتا ہے اور دلائل کے ساتھ بات کی جاتی ہے

۔یہ بورڈ اس وقت صوبے بھر میں مختلف صوبائی ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ انتہائی اہم عالمی مالیاتی اداروں کے مختلف منصوبوں تو لے کر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ان منصوبوں کے ذریعے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی اور منصوبہ بندی کی جارہی ہے بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی فراہمی اور بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اس حوالے سے محمد وسیم کی سربراہی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر نا صرف اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں بلکہ نازاں نظر آتے ہیں کیونکہ یہ بورڈ ان کی صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے

اور غیر ملکی وفود کی جانب سے بھی محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سندھ کی کارکردگی اقدامات تجاویز اور ہوم ورک کو ہمیشہ سراہا گیا ہے ۔یہ بورڈ سندھ کے عوام کے حقوق اور صوبائی معاملات کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم رہا ہے اور ہر فورم پر اس نے سندھ کے وسائل اور سندھ کے مالی معاملات کا تحفظ کیا ہے اور قومی معیشت میں سندھ کے وسائل اور این ایف سی سمیت دیگر معاملات پر سندھ کی آواز بنا رہا ہے ۔

محمد وسیم ذاتی طور پر انتہائی اعلی ذوق کے حامل افسر ہیں انہوں نے نہ صرف اپنے دفتر کو بلکہ مختلف سرکاری دفاتر کی تزئین و آرائش اور بہتری اور خوبصورتی کے لئے زبردست کام کیے ہیں جس کی سند تعریف کرتے ہیں اور ان کے

اقدامات کی ہر جگہ مثال دی جاتی ہے انہوں نے کراچی میں جہانگیر پارک کی بحالی اور خوبصورتی کے لئے جو کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں اسی طرح برنس روڈ کے قریب پیپلز اسکوائر کا قیام ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے جس سے

صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام کے لئے ایک بہترین تحفہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔