کورونا کا شکار صدر ٹرمپ اسپتال سے باہر آگئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا، بعد ازاں امریکی صدر واپس ملٹری اسپتال چلے گئے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر ڈاکٹروں، نرسوں اور سکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام میں کہا کہ انہوں نے کورونا کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے، کورونا سے متعلق اس طرح سیکھا جیسے اسکول میں سیکھتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پیر تک انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالجین کی ٹیم کا مؤقف ہے کہ انہیں بخار نہیں ہے اور ان کے جگر و گردے بھی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

امریکہ کے 74 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طبیعت ناساز ہونے پر جمعہ کے دن والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر لے جایا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت صدر امریکہ کی آکسیجن کی سطح پریشان کن حد تک گر رہی تھی

Courtesy hum news