تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن ٹیسٹنگ کٹس ختم

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی و فوکل پرسن برائےCOVID-19ضلع سجاول ریحانہ لغاری کی زیرصدارت سجاول میں COVID-19کی موجودہ صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرسجاول محمد اسماعیل میمن، ضلع صحت افسرڈاکٹرشہناز اورمحکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹرعنایت اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلع فوکل پرسن ڈاکٹر عنایت اللہ نے بتایا کہ سندھ حکومت کے 15ستمبرسے اسکول کھولنے کے فیصلے سے قبل ہی 9ستمبرسے ضلع سجاول کے اسکولوں میں اساتذہ اورحاضراسٹاف کی COVID-19کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی تھی اور اب تک 426ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں صرف ایک استاداورایک اسٹاف کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ اب تک 7سرکاری اسکولوں میں 79اساتذہ بشمول اسٹاف کی ٹیسٹنگ کی جاچکی ہے اورروزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدبتا یا کہ اب پرائمری اور ایلیمینٹری اسکول کھلنے جارہے ہیں لیکن ضلع سجاول میں ٹیسٹنگ کٹس ختم ہوگئی ہیں جس کے لیے متعلقہ حکام کو مطلع کیاجاچکا ہے۔ڈی سی سجاول محمد اسماعیل نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ صحت حکام سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر ضروری سہولت مہیا کررہی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ بارشوں کے بعد سجاول کی صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی،جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑاہوگیا تھا لوگ بے یارومددگارسڑکوں پر بیٹھے تھے سندھ حکومت کے احکامات پر ضلع انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متاثرین کاسروے اورنقصان کا تخمینہ لگاکر انہیں روزانہ کی بنیاد پر کھانہ،ٹینٹ،مچھردانی اور دیگرضروری اشیاءفراہم کی گئی اور اب تک فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کروناصورتحال کے ساتھ ساتھ بارش متاثرین کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں اوراس لیے مزیدافرادی قوت اور مالی معاونت درکار ہے۔ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے یقین دلایا کہ ٹیسٹنگ کٹس کے لیے وہ محکمہ صحت سے خود رابطہ کریں گی اور ٹیسٹنگ کٹکس جلدی فراہم کرنے کی درخواست کریں گی۔انہوں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ سردی شروع ہونے والی ہیں اورساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کے اسکول بھی کھلنے جارہے ہیں ضلع انتظامیہ سمیت ہمیں خود کوذاتی طورپر خصوصی انتظامات کرنے اور توجہ دینی پڑے گی تاکہ COVID-19کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔اب تک ضلع سجاول میں کرونا قابومیں ہے لیکن ذراسے لاپرواہی ہمیں بڑی پریشانی سے دوچارکرسکتی ہے لہذاادارہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ساتھ مل کر سردی اورچھوٹے بچوں کے اسکولوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کریں ااوراسکولوں میں روزانہ کی بنیادپردورے کریں اور ٹیسٹنگ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کا دوسرااسپیل آسکتا ہے لہذاڈاکٹراورپیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنائے اورلاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔انہوں نے ہدایت دیں کہ ضلع سجاول کے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور اس سے متعلق حکام بالا کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سمیت دیگرفلاحی ادارے بارش متاثرین کی امداد کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں اور کھانا سمیت دیگراشیاءفراہم کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سجاول میں جہاں زراعت متاثرہوئی ہے وہاں مال مویشی بھی مرگئے ہیں جس کے باعث عوام کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ محکمہ صحت ضلع سجاول اور ضلعی انتظامیہ سجاول کے انتظامی مسائل کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سے خود ملاقات کریں گی اورکرونااوربارش متاثرین سے متعلق مسائل کوجلد حل کرنے کی درخواست کریں گی۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 681۔۔۔