شاہ رخ خان اور میسی کی شاندار ملاقات

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی بھارت کے دورے کے سلسلے میں کولکتہ پہنچے جہاں ان کی ملاقات بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ہوئی۔ اس موقع پر لوئس سواریز بھی موجود تھے جبکہ شاہ رخ خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام خان بھی وہاں نظر آئے۔ اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور شاہ رخ خان اور میسی کے مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔