معروف گلوکار علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز کردیا گیا، علی ظفر کے 15 برس بعد ریلیز ہونے والے البم میں 12 گانے شامل ہیں۔
علی ظفر کا 12 گانوں پر مشتمل البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے ،البم کے ساتھ ہی گانے’رُکسانا‘ کی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی۔
البم میں السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے،علی ظفر نے اپنے البم کو روشنی اور سائے، خود احتسابی اور جذباتی تضاد کا سفر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ البم انسان کے اندر سچ کا سامنا اور مشکل میں حل تلاش کرنے کی عکاسی کرتا ہے،علی ظفر ہم برائیڈل فیشن ویک کے پلیٹ فارم سے بھی اپنا میوزک البم لانچ کریں گے۔
https://www.youtube.com/@AliZafarofficial/videos


























