ایبٹ آباد: باپ نے بیوی بچوں کو زہر دیدیا، تینوں بچے جاں بحق

ایبٹ آباد: باپ نے بیوی بچوں کو زہر دیدیا، تینوں بچے جاں بحق
تازہ ترین قومی خبریں20 دسمبر ، 2025

ایبٹ آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور 3 بچوں کو زہر دے دیا، بیوی بچوں کو زہر دینے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش کی۔

تینوں بچے جاں بحق ہو گئے، ملزم اور اس کی بیوی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کاغان کالونی میں پیش آیا، جہاں کاشف نامی شخص نے مبینہ طور پر بیوی بچوں کو زہر دے دیا، بعد میں ملزم نے خودکشی کی کوشش کی۔

لودھراں: 7 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیوالے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

زہر خورانی سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے، بچوں کی عمریں 1 سے 7 سال کے درمیان ہیں، جبکہ میاں بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت بظاہر زہر خورانی سے ہوئی ہے، ملزم کے ہوش میں آنےکے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

===========================

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں، اسپتال منتقل
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں۔

کوت لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل سلمان شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی اہلیہ کیسز کی پیروی کے لیے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں۔

وکیل سلمان شاہد نے یہ بھی بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اُن کے پاؤں میں موچ آئی ہے۔