سلمان خان کو عدالت نے طلب کر لیا
کنزیومر کورٹ نے سلمان خان کو پان مصالحہ برانڈ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہار سے متعلق کیس میں جاری کیا۔
سینئر بی جے پی لیڈر اور راجستھان ہائیکورٹ کے وکیل اندر موہن سنگھ ہنی کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں سلمان خان اور پان مصالحہ بنانے والی کمپنی کو فریق بنایا گیا۔
اندر موہن سنگھ ہنی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اشتہار میں دعویٰ کیا گیا کہ پان مصالحے میں زعفران شامل ہے، زعفران کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے فی کلو گرام ہے لہٰذا یہ 5 روپے کی قیمت والی پروڈکٹ میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان بہت سے لوگوں کیلیے رول ماڈل ہیں، ہم نے کوٹہ کنزیومر کورٹ میں شکایت دائر کی اور سماعت کیلیے نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔
’دیگر ممالک میں مشہور شخصیات یا فلم اسٹارز تو کولڈ ڈرنکس تک کو پروموٹ نہیں کرتے لیکن یہاں تمباکو اور پان مصالحہ کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کو غلط پیغام نہ دیں کیونکہ پان مصالحہ منہ کے کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے۔‘
شکایت دائر ہونے کے بعد کنزیومر کورٹ نے سلمان خان اور مینوفیکچرنگ کمپنی کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جن میں اگلی سماعت پر ان کے جوابات طلب کیے گئے، اگلی سماعت 27 نومبر کو مقرر ہے























