اسٹاک ایکسچینج :ادائیگیوں کا دباؤ، انڈیکس 380پوائنٹس گرگیا
======================

====================
100
انڈیکس نے ٹریڈنگ کا آغاز 281 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 49 ہزار 453 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر کیا، تاہم پرافٹ ٹیکنگ، بھاری لیورج ادائیگیوں اور امریکا و چین کے درمیان تجارتی بے ربطگی کے باعث انڈیکس دوران ٹریڈنگ منفی زون میں داخل ہوگیا۔ یومیہ اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس 380 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1لاکھ 48ہزار 435پوائنٹس پر بند ہوا۔ دیگر اعشاریوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای 30 انڈیکس 137پوائنٹس گھٹ کر 45,069.28 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 75.77 پوائنٹس کمی کے ساتھ 210,256.36 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 118.48 پوائنٹس کمی کے بعد 91,554.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں نے بینکنگ، فارما اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے حصص فروخت کیے
=======================
For more news please visit www.jeeveypakistan.com
====================
، تاہم او جی ڈی سی ایل کو گردشی قرضوں کی مد میں ادائیگی نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کو سہارا دیا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ہزار 662 ارب روپے سے کم ہوکر 17 ہزار 639 ارب روپے رہ گئی،
===============================

یعنی سرمایہ کاروں کو صرف ایک دن میں 23 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ٹریڈنگ کے دوران 66 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔مجموعی طور پر 479 کمپنیوں میں سے 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،
256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 27 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
Courtesy roznama dunya urdu ( news )























