ٹھٹھہ کے نئے ایس ایچ او ضیاد علی نوناری سے ٹھٹھہ سیلز پروفیشنل فورم کے رہنما معراج شیخ کی قیادت میں ایک اہم ملاقات ہوئی

ٹھٹھہ(رپورٹ: علی گوہر قمبرانی) ٹھٹھہ کے نئے ایس ایچ او ضیاد علی نوناری سے ٹھٹھہ سیلز پروفیشنل فورم کے رہنما معراج شیخ کی قیادت میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ٹھٹھہ شہر میں سیلز ٹیم سے ہونے والی ڈکیتیوں اور مجرمانہ وارداتوں کے حوالے سے ایس ایچ او کو تفصیلی آگاہی دی۔ جبکہ ایس ایچ او ضیاد علی نوناری نے سیلز پروفیشنل فورم کی ٹیم کو یقین دہانی کروائی کہ ٹھٹھہ میں اگر سیلز ٹیم کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہوا

تو پولیس ہر لحاظ سے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اور سیلز پروفیشنل فورم کے رہنما معراج شیخ نے ایس ایچ او کی خدمات اور مثبت رویے کو سراہا۔ ملاقات میں ایاز شورو، عبدالرحمن سمون، شہزاد ناھيو اور حسیب میمن بھی موجود تھے۔