ہما قریشی کے کزن پارکنگ تنازعے پر قتل

ہما قریشی کے کزن پارکنگ تنازعے پر قتل

==============

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہما قریشی کے کزن آصف قریشی نے 2 افراد کو ان کی موٹر سائیکل اپنے گھر کے دروازے سے دور کھڑی کرنے کو کہا، جس پر ان کا جھگڑا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے نظام الدین میں رات گئے پارکنگ کی جگہ پر ہونے والے جھگڑے میں 42 سالہ آصف قریشی کو قتل کر دیا گیا۔

==========

آصف قریشی کی اہلیہ شاہین آصف قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے، ایک پڑوسی نے ہمارے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی، جس پر میرے شوہر آصف نے ان سے گاڑی ہٹانے کی درخواست کی۔ اس شخص نے آصف کے ساتھ بدسلوکی کی اور واپس آنے کی دھمکی دے کر چلا گیا۔

For More news Visit www.jeeveypakistan.com

چند منٹوں بعد وہ شخص اپنے بھائی کے ساتھ آیا اور آصف پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا۔ میں نے اپنے بہنوئی جاوید کو فون کیا لیکن جب تک وہ پہنچے آصف کا کافی خون بہہ چکا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف قریشی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت ڈیڑھ گھنٹے قبل ہوگئی۔

============

……..

آصف کی اہلیہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے ماضی میں بھی آصف کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ہما قریشی کے والد سلیم قریشی نے بھتیجے کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت 19 سالہ اجول اور 18 سالہ گوتم کے نام سے ہوئی ہے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا

Courtesy jang news urdu