ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کا معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندی کرلی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ آج سے باقائدہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، مختلف علاقوں میں 3،3 گھنٹے آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 2 گاڑیاں ضبط، 23 گاڑیوں کے چالان کیے جاچکے ہیں، نمبر پلیٹ چھپانے فینسی نمبر اور ٹیمپرنگ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


























