لاہور ( جنرل رپورٹر)آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے 124ویں ایڈوانسڈ اسٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) میٹنگ کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ میٹنگ میں تمام فیکلٹیز کے ڈین، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد آصف رفیق اور متعدد فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات جیسے کہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ، کیمسٹری، مکینیکل، پولیمر، سول اور کمپیوٹر سائنس کے 11 نئے پی ایچ ڈی پروپوزل منظور ہوئے۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ریسرچ کے موضوعات کا انتخاب موجودہ عالمی چیلنجز اور مارکیٹ کی ضروریات کے تحت ہونا چاہیے۔ یہ دور انوویشن، ٹیکنالوجی اور انقلاب کا ہے، لہٰذا ہمیں ایسے موضوعات پر تحقیق کرنی چاہیے جس سے سوسائٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیں ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جو معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں۔
میٹنگ میں مختلف فیکلٹیز کے سپروائزرز اور پی ایچ ڈی طلباء نے شرکت کی اور اپنے اپنے تحقیقی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
==================================
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر مرکوز، ڈریپ ایکٹ 2012 ء کے مطابق فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے ہارون ڈگال کی عدم موجودگی اور ڈرگ اتھارٹی کی نمائندگی کرنے والے سید غضنفر علی شاہ موجود نہ تھے۔
جسٹس جواد حسن نے دفعہ 36 کے تحت پرائس کنٹرول پالیسیاں نافذ کرنے کی حکومتی ذمہ داری پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی تو عدالت آئندہ سماعت میں اہم اعلان کرے گی۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور اور وکیل نور محمد مہر نے مفاد عامہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سستی ادویات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ڈریپ ایکٹ 2012 کا مقصد ادویات کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنا اور دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاہم پچھلے مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریگولیٹری اور فراہمی کے مسائل کی وجہ سے پاکستان میں ادویات کی قلت برقرار ہے۔ عدالت کے اس فیصلے سے پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت اور مریضوں پر نمایاں اثر پڑے گا۔ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کا تعین اور دستیابی کے مستقبل کا تعین کرنے میں اس سماعت کا نتیجہ انتہائی اہم ہوگا۔
=====
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر ا متحانات زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کیا۔
رواں سال امتحان میں 44 ہزار 881امیدواروں نے شرکت کی
امتحان میں 20 ہزار 890امیدوار پاس ہوئے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 46 فیصد سے زائد رہا۔سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کے مطابق رواں سال امتحان میں 23 ہزار 991امیدوار فیل ہوئے،
امیدوار اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلوم کرسکیں گے۔
نتائج کا اعلان گزشتہ سال کی نسبت 19 روز پہلے کیا گیا ہے۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================