سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر پر چھاپہ گھر سے شراب کی فیکٹری، بڑی تعداد میں غیر ملکی ساختہ مقامی شراب کی بوتلیں، شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، سٹیکرز اور بوتلیں برآمد

کراچی

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر پر چھاپہ

گھر سے شراب کی فیکٹری، بڑی تعداد میں غیر ملکی ساختہ مقامی شراب کی بوتلیں، شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، سٹیکرز اور بوتلیں برآمد

چھاپہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا، مزید تفتیش جاری، جلد مزید منشیات برآمدگی کی امید ہے، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ونگ کراچی ریاض حسین کھوسو

کراچی 22دسمبر۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ٹیم نے گزشتہ روز سپرہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر شراب کی فیکٹری، بڑی تعداد میں غیر ملکی ساختہ مقامی شراب کی بوتلیں، شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، اسٹیکرز اور خالی بوتلیں برآمد کرلیں۔ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کراچی ریاض حسین کھوسو نے ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول ونگ سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انکی ٹیم نے گزشتہ روز ایک ملزم کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ مقامی شراب کی 12 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں ملزم سے مزید تفتیش کے بعد ملزم کی نشاندہی پر سپرہائی وے ہر قائم نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی بین الاقوامی ساختہ مقامی شراب کی 254 بوتلیں، 57 لیٹر تیار شراب کے ڈرم، 30٫30 لیٹر کے تین ایتھانول کے کین، اسٹیکرز، ڈھکن و دیگر پیکنگ مٹیریل سمیت منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک مہران کار برآمد کیں جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ریاض حسین کھوسو نے مزید بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی برانڈ کی شراب مختلف فارمولوں اور کیمیکلز کی مدد سے مقامی سطح پر تیار کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائیوں کی ہدایت ہے اور جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کی امید ہے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 970۔۔۔ایس اے بی