وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کم کرنے اور تعلیم کو متاثر کرنے والے عوامل پر کام کررہی ہے۔ جلد ہی اسکا میکانیزم بنا لیا جائےگا۔

22 دسمبر 2024

راولپنڈی

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کم کرنے اور تعلیم کو متاثر کرنے والے عوامل پر کام کررہی ہے۔ جلد ہی اسکا میکانیزم بنا لیا جائےگا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کینٹاپ پبلشرز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کے سوال کے جواب میں کیا۔ ابرار احمد خان نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز تصوراتی امتحانی نظام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اسکی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ آپ پنجاب میں جو بھی امتحانی نظام لے آئیں وہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا، جب تک تعلیمی اداروں میں ہونے والی بے تحاشا چھٹیوں پر قابو نہ پالیا جائے ۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ موجودہ تعلیمی سیشن میں بچوں کو پڑھانے کے لیئےصرف 4 ماہ دئیے گئے ہیں اور باقی عرصہ چھٹیوں کی نظر ہوگیا ہے۔غیر ضروری تعطیلات ختم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی کیا حکمت عملی ہے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے کے معاملے پر سارا نجی شعبہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سموگ ، کبھی پولیو اور کبھی دیگر وجوہات کے باعث اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔جس سے بچوں کے نتائج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بچوں کی تعلیم کا پراسیس بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سی۔ای۔ اوز کو ہدایات جاری کی جائینگی کے اپنے اساتذہ کو اس طرح کی ڈیوٹیوں سے آزاد کیا جائے تاکہ وہ بچوں کو صحیح طرح سے پڑھا سکیں ۔