یو اے ای کے قونصل جنر ل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے دیرینا کارکن انورسعید کی خدمات کو سراہنے کیلئے ان کو بیٹے کے ہمراہ قونصلیٹ مدعو کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے یو اے ای سے منسلک مختلف دفاترمیں پچھلے 40 سال سے خدمات سرانجام دینے والے اپنے کارکن انورسعید کو خراج تحسین پیش کیا۔انورسعید پچھلے 40 سال سے یو اے ای کے مختلف دفاترمیں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، قونصل جنرل نے اپنے دیرینا کارکن انورسعید کی خدمات کو سراہنے کیلئے ان کو بیٹے کے ہمراہ قونصلیٹ مدعو کیا۔

بخیت عتیق الرومیتی نے انورسعید کو قونصلیٹ کا دورہ کرایا اوران کی خدمات کے حوالے سے ان کے بیٹے کو آگاہ کیا، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان تعلقات کے فروغ میں انورسعید کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔انور سعید جیسے محنتی کارکن ہرادارے کیلئے سرمایہ ہوتے ہیں۔انور سعید مرحوم شیخ زائد کے دور سے یو اے ای سے منسلک ہیں اور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔قونصل جنرل نے انور سعید کو انکی خدمات کے صلے میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔