کراچی کلفٹن رہائشی عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 سندھ کی 2 فائر بریگیڈ نے موقع پر آگ پر قابو پالیا، 15 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے رہائشی عمارت سے تمام افراد کو ریسکیو کر لیا
کراچی(پریس ریلیزز) کلفٹن فیرئیر ٹاؤن بلیز ٹاور اپارٹمنٹ کی رہائش عمارت میں آتشزدگی۔ سندھ ایمرجنسی ریسکیو سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے 15 سے زائد اہلکاروں اور 2 فائر بریگیڈ موقع پر برقت پہنچ گئی۔ رہائشی عمارت میں لگی آگ کو 1 گھٹنے کی جدو جہد کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا۔ کولنگ کا عمل جاری رہا۔ عمارت میں موجود تمام افراد کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ موقع پر موجود ریسکیو 1122 سندھ کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موجود رہی۔
Load/Hide Comments