جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کی کاروائی، ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدرتھانہ کی پولیس نے نیشنل ہائی وے پر گاؤں سہنو خان رند کے قرین کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک نمبر TKN-627 سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد کرکے ایک ملزم جلال چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان
میں 40بورے ایرانی پلاسٹک، 10بورے اجینو موتو، 4بورے ایرانی رسی اور 30بورے راجپوت میٹھی چھالیہ سمیت دیگر سامان شامل ہے، برآمد کیا گیا سامان اور ٹرک کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔