### چاغی میں راستہ بھٹکنے والے دو نوجوان شدید گرمی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
دی چاغی پوسٹ
*چاغی*: شدید گرمی کی لہر کے دوران پاک ایران سرحدی علاقے راستہ بھٹکنے والے دو نوجوان جلیل احمد اور دلاور زندگی کی بازی ہار گئے۔ دونوں افراد راجئے کے قریب اپنی گاڑی کا تیل ختم ہونے پر تیل کی تلاش میں نکلے تھے اور شدید گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان کا تعلق دالبندین کے کلی داؤد آباد سے تھا۔ دونوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دالبندین میں سپرد خاک کردیا گیا۔
*تربت*: تربت کے علاقے گوگدان میں مصدق ولد عبدالطیف مرحوم بدھ کے روز ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مصدق شام کو قریبی پہاڑی پر گئے تھے اور واپسی پر بیہوش ہوگئے جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔
*ڈیرہ بگٹی*: ڈیرہ بگٹی ٹان میں محلہ ژانکو کا رہائشی ایک نوجوان گرمی کی شدت کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
### کوئٹہ میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
*کوئٹہ*: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گرمی کا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے مطابق یہ ریکارڈ 1998 کے بعد کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
### بلوچستان کے دیگر علاقے
*موسمی صورتحال*: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، آوران اور لسبیلہ میں آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
*آج کے درجہ حرارت*:
– قلات: 40 ڈگری سینٹی گریڈ
– سبی: 46 ڈگری سینٹی گریڈ
– نوکنڈی: 49 ڈگری سینٹی گریڈ
– تربت: 42 ڈگری سینٹی گریڈ
– خضدار: 43 ڈگری سینٹی گریڈ
– پنجگور: 45 ڈگری سینٹی گریڈ
– ساحلی علاقے جیوانی اور گوادر: 37 ڈگری سینٹی گریڈ