واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح رواں سال بھی محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کر رہے ہیں۔

کراچی( ) واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح رواں سال بھی محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، محرم الحرام سے قبل شہر بھر بلخصوص مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، آفتاب عالم چانڈیو، محمد علی شیخ، الٰہی بخش بھٹو، شفقت حسین مگھن اور شہباز بشیر سمیت جعفری الائنس کے تمام اضلاع کے کوآرڈینیٹر موجود تھے، ملاقات کے دوران رہنماؤں نے شہر بھر بلخصوص مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن نے رہنماؤں کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل شہر بھر بلخصوص مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر پانی کے رساؤ کو ختم کیا جائے بلخصوص جلوسوں کے راستوں کو مکمل صاف رکھا جائے تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملاقات کے دوران جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
==========================