لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے حلقہ پی پی 153 کے حوالے سے محکمہ ایل ڈی اے اور محکمہ سوئی گیس کے حکام نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کے دوران حلقہ پی پی 153 کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سب نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنا ہے۔ انشاء اللہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ حکام کو حلقہ پی پی 153 میں ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر محکمہ ایل ڈی اے سے ڈائریکٹر ہارون اور شفیع جبکہ محکمہ سوئی گیس سے راشد عنایت سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر حلقہ پی پی 153 سے رانا ذیشان ٹیپو، اخلاص شاہ، حافظ علیم، ملک وہاب اور رفعت حسین موجود تھے۔