)پنجاب یونیورسٹی کے سینٹری ورکر عامر مسیح نے گزشتہ دنوں سیکیورٹی ملازمین کی جانب سے اپنے اوپر ہونے والے بدترین تشدد پر ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست دے دی.

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے سینٹری ورکر عامر مسیح نے گزشتہ دنوں سیکیورٹی ملازمین کی جانب سے اپنے اوپر ہونے والے بدترین تشدد پر ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست دے دی.درخواست میں سیکیورٹی گارڈز رومان اسلم,محمد سرفراز سمیت تین نامعلوم سیکیورٹی گارڈز پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے مجھے ہاسٹل نمبر 9سے اغوا کرکے وی سی ہاؤس میں موجود ٹارچر سیل میں لے جاکر سی ایس او عبید اللہ کے ایماء پر اس کی موجودگی میں کمپریسر چوری کرنے لا الزام لگا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر میں بے ہوش ہوگیا اور جب ہوش میں آیا تو مجھے الٹا لٹکا کر

مزید تشدد کیا گیا اور ایک سادہ کاغذ پر دستخط کروائے گے کہ اپنا جرم قبول کرلو اور اس سارے معاملے

کی ویڈیو بھی بنائی گی جس میں ,میں برہنہ کھڑا رہا.جناب عالی مجھ پر بڑا ظلم ہوا ہے میری آپ سے التماس ہے کہ میری درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے.