کراچی
مور خہ30جون 2024
کراچی (): صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کو ریلیف دلانے اور جائزہ لینے کیلئے رات گئے اچانک کے الیکٹرک کے سینٹرل لوڈ ڈسپیج سینٹر (LDC) پہنچ گئے ۔ اس موقع پر انھوں نے سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقین سے تفصیلات معلوم کیں۔ متعلقہ افسران نے اس موقع پر وزیر توانائی کو سینٹرل لوڈ ڈسپیج سینٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ کراچی میں شہریوں کیلئے لوڈشیڈنگ میں بتدریج نمایاں کمی کی جائیگی۔ وزیر توانائی کے ہدایت کے بعد کچھ علاقوں میں بہتری آئی ہے مگر تین سے چار دنوں میں مزید کمی آئے گی۔
اس موقع پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دورے کا مقصد شہر کی بجلی کی طلب کے بارے میں یوٹیلٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سخت ترین اور شدید گرمی میں انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ پانی اور بجلی کے حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، ان حوالوں سے عوام کی مشکلات و پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے۔ ان کی تکالیف دور کرنے کیلئے ہر ممکناً اقدامات کئے جائیں۔ اور آج کے الیکٹرک کے دفتر کا دورہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کا ایک حصہ ہے، چنانچہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں۔ چیرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیی سندھ کو عوام کی تکالیف و مشکلات کا بھرپور اندازہ ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بھی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی خاطر کے الیکٹرک سے مکمل تعاون اور ہر ممکناً مدد کرے گی۔
محمد شبیہ صدیقی
ڈائریکٹر انفارمیشن/ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ
وزیر توانائی ، ترقیات ومنصوبابندی سندھ