حیدرآباد میں دو عورتوں کو انارکلی کی طرح دیوار میں چن دیا گیا ، ظالم دیور اور بھابی فرار ، پولیس نے 24 گھنٹے بھوکی پیاسی رہنے والی دونوں عورتوں کو دیوار توڑ کر زندہ باہر نکال لیا


حیدرآباد میں دو عورتوں کو انارکلی کی طرح دیوار میں چن دیا گیا ، ظالم دیور اور بھابی فرار ، پولیس نے 24 گھنٹے بھوکی پیاسی رہنے والی دونوں عورتوں کو دیوار توڑ کر زندہ باہر نکال لیا

سنگدل بھتیجے نے مکان پر قبضے کے لئے چچی کو اس کی 14سالہ بیٹی سمیت کمرے میں قید کرکے باہر سے دیوار چنوا دی‘ 24گھنٹے سے کمرے میں قید خاتون اور بچی کو پولیس نے نامعلوم شخص کے فون پر مکان کاتالا اور کمرے کی دیوار توڑکر بحفاظت بازیاب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کی بیوی نے بھی جرم میں اعانت کی ، دونوں ملزمان مفرور ہیں۔ لطیف آباد پونے 5 نمبر میں ایک خاتون اور بچی کو گھر میں قید کرکے کمرے کے باہر دیوار چنوانے اورجان سے مارنے کی کوشش کی اطلاع پر ایس ایچ او بی سیکشن ہاشم بروہی کی قیادت میں پولیس ٹیم مذکورہ مکان پر پہنچی تو باہر تالا لگاہوا تھا

۔پولیس نے گھر کاتالا توڑکراندر داخل ہوئی تو گھر میں سناٹا تھا ایک کمرے کی دیوار کے باہر تازہ دیوار بنی ہوئی تھی ‘آوازیں دینے پر ان سے بچی کی مدد کے لئے چیخ وپکار کی آواز سنائی دی‘جس پر پولیس اہلکاروں نے دیوار کو توڑا تو اندر سے 55 سالہ مسماۃ تسلیم زوجہ عبدالحق اور اس کی 14سالہ بیٹی دعا برآمدہوئے جو 24گھنٹے سے بھوکے پیاسے قید تھے ۔ بی سیکشن پولیس نے دونوں ماں بیٹی کو فوری طورپر بحفاظت بازیاب کراکے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ہوش میں آنے کے بعد مسماۃ تسلیم نے بتایا کہ اس کے سسر نے مکان کے 3حصے کئے تھے ‘شوہر کے انتقال کے بعد اس کے گھر پر دیور کابیٹا سہیل اس کی بیوی صائمہ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے ‘ گذشتہ روز سہیل ‘صائمہ اور سہیل کا سالہ وسیم گھر میں داخل ہوئے اور اسے اور اس کی بیٹی کو تشددکانشانہ بناکر کمرے میں قید کرکے باہر سے دروازہ بند کرنے کے بعد دروازے کے باہر دیوار کھڑی کرکے انہیں قید کرکے گھر کوتالا لگاکر فرارہوگئے تھے جس کے بعد وہ بھوکے پیاسے کمرے میں قید تھے ‘پولیس اہلکاروں نے آکر ان کی جان بچائی ہے ۔

https://e.jang.com.pk/detail/711921
=========================