رپورٹ: محمد عامر صدیق
عید الاضحی گزرتے ہی آسٹریا کے دالحکومت ویانا میں پہلی میگا عید ملن پارٹی کا بڑے پیمانے پر انعقاد۔ آسٹریا صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے ۔ تاریخی پس ِمنظر سے قطع نظراِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں تارکینِ وطن کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔ عیدالاضحی مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔ چناچہ، عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ڈسٹرکٹ کے مقامی پارک اوبرلاء میں کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے ریکارڈ شرکت کرکے پردیس میں عید کے مزے کو دوبالا کردیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی، اسٹوڈنٹس اور کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور آپس میں مل کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔اس موقع پر خصوصی طور پر پاکستان سفارتخانہ ویانا کے اسٹاف سمیت پاکستانی کمیونٹی نے یورپ کے دوسرے ملکوں اور آسٹریا کے دور دراز کے شہروں سینک پولٹن، سالزبرگ، انس بروک، لینز،گراس، ہورن اور کریمز سے خواتین و بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں شہر کی اہم شخصیات خصوصاً قانون ساز اداروں ،،پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان عدیل احمد خان افریدی تھے۔ اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر وہ اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی جانب سے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے باور کرایا گیا کہ آسٹریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عید میں اپنوں کی کمی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو یاد رکھیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالی اس دنیا اور ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا دے آمین۔ مزید انہوں نے کہا سفارت خانہ پاکستان کے دروازے اپنے لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہم اپ لوگوں کے ساتھ قدم با قدم مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان سفارتخانہ ویانا کے پاکستانی کمیونٹی قونصلر شہزاد سلیم اور کیمونٹی کی دوسری تنظمات کے سربراہان جب عیدملن پارٹی میں اپنے عہداداران کے ساتھ پہنچے تو پی سی ایف اے کی مرکزی قیادت صدر ندیم خان، چیئرمین لالہ محمد حسین خان تبسم، جنرل سیکٹری عمران علی مغل، نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
پروگرام میں تشریف لائے آسٹریا میں ابھرتی ہوئ سیاسی پارٹی “ایس او زیڈ “کےصدر ہکان گوردو اور آسٹریا کی رولنگ پارٹی ایس پی او دس ڈسٹرک کی میئیرمریم فرزام نے خصوصی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موقع پر مہمانوں کے لیے پی سی ایف اے کی جانب سے بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں کرسیاں، بینچ اور میزوں کا انتظام کیا گیا تھا. گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے مہمانوں کو آتے ساتھ ہی مشروبات، جلیبیاں، آئس کریم اور بعد اذاں راویتی کھانے دیے گئے۔خواتین کے لیے خصوصی طور پر مہندی کے سٹال لگائے گئے جس میں پی سی ایف اے خواتین ونگ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عید ملن پارٹی ہو اور بچوں کے لیے کچھ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا اسی لیے خصوصی طور پر بچوں کے لیے خصوصی گفٹ رکھے گئے تھے۔بچوں کے لیے خصوصی کھیلوں کا انتظام بھی کیا گیا۔ عید ملن پارٹی کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ جیسے ہر چہرے پہ خوشی اور مسکراہٹ ہے ایسا لگ رہا تھا کہ ہم اپنے ملک پاکستان میں عید کی خوشیاں منا رہے ہیں ۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے تمام ذمہ داران اور ممبران مہمانوں کو مشروبات اور دوسری سہولتیں مہیا فراہم کرنے میں پیش پیش نظر ائے۔پی سی ایف اے کی ٹیم کے دوسرے ممبران جن میں شامل۔سہیل اصغر باجوہ ،طارق حسین ، خواجہ منظور ،ملک خلیل،عاصم نوید، میاں خلیل احمد، اعجاز احمد ، خواجہ نسیم، باوا غضنفر علی شاہ، حافظ نعیم ، رانا قرامت علی، عارف محمود، قیصر مقبول، ڈاکٹر سید زوییب، ڈاکٹر مدثر ورک ، علی زولفقار، عبدالغفار، عامر نعیم، جاوید اسلم ، افان احمد، علی طارق، نعمان عوان اور محمد فرقان۔ اس عید ملن پروگرام میں سپورٹر آرگنائزیشن جنہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان میں شامل تھے۔ نور اسلامک سنٹر ، منہاج القران، کشمیر کلچر سنٹر، انجمن فیملیز، پاک آسٹرین ایسوسی ایشن، مراقبہ ہال، پی سی سی۔ فرینڈز آف پاکستان گلوبل، پی ایم ایل (ن)۔میڈیا کی جانب سے سنو نیوز پاکستان ٹی وی چینل،ڈسکور پاکستان ٹی وی چینل،39 نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل،پاکستان ٹوڈے ٹی وی چینل، ڈیلی روشنی انٹرنیشنل، تارکین وطن نیوز انٹرنیشنل،جیوے پاکستان،اسٹار پلس نیوز انٹرنیشنل اور 39 نیوز پیپر شامل تھے۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر ندیم خان نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔پاکستانی کمیونٹی فورم کا مشن ہے دوریاں مٹانا اور ایک دوسرئے کو قریب لانا ہے۔ اس دوران پاکستان میں جب جب ہم وطنوں کے لیے کوئی مشکل وقت آیا، ہماری ایسوسی ایشن نے بھرپور ساتھ دیا۔ ہم نے آسٹریا میں سیاسی نظام کے بہتر حصول میں بھی اپنی اہمیت منوائی ہے اور پاکستان میں جب جب قدرتی آفات آئیں ہم سے جو ممکن ہوا اپنے بہن بھائیوں کے لیے ضرور کیا۔ ہم نے یہاں مقیم پاکستانیوں کے ویزا، پاسپورٹ اور شہریت کے مسائل حل کروانے میں اہم کردار اداکر رہے ہیں۔یہاں پر میں ہمارے اسٹوڈنٹس ونگز اور خواتین ونگز کی بھی تعریف کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کر تمام پاکستانیوں کا آسٹریا بھر میں ساتھ دیا۔ مزید ان کا کہنا تھاکہ پی سی ایف اے اپنے اہداف کا تعین کرکے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کمیونٹی کو متحد رکھیں،انھیں در پیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے بلکہ نئے آنے والوں کو آگے بڑھنے کے لیے بہتر مواقع فراہم کریں۔ آخر میں انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی اور آپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ خصوصی طور پر انہوں نے جن اسپانسرز نے ان کا ساتھ دیا جن میں شامل تھے۔رانا سٹور ، امی کچن ، پیزا دا کوراڈو، منہاج سنٹر، نور اسلامک سنٹر، احمد آٹوز, عوامی پارٹی آسٹریا اور سمی جولرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر کمیونٹی ممبران کا کہنا تھا کہ آسٹریا ہمارا دوسرا گھر ہے۔ اپنوں سے دوری کا احساس چونکہ عید کے موقع پرزیادہ شدت سےہوتا ہے ، ایسے میں دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملنا گویا ایک نعمت ہے۔ مزید لوگوں کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو اج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے وہ اپنے ملک میں رہ کر عید منا رہے ہیں۔اور ہم پی سی ایف اے کی پوری قیادت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کی محفل ہو اور طعام کا اہتمام نہ ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ لہذا، آخر میں لذیذ طعام سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔۔ پاکستانی کمیونٹی فارم آسٹریا کی یہ عید ملن پارٹی سب کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹیں بکھیرکر اختتام پذیر ہوئی۔ آخر میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام لوگوں کا عید ملن پارٹی میں آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔