متروک وقف املاک بورڈ اور والڈ سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے سکھ مذہب کے قدیمی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا،


سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمن سردار رمیش سنگھ اروڑا کامران لاشاری و دیگر کاگردوارہ کے بیرونی دروازہ پر گروپ فوٹو

متروک وقف املاک بورڈ اور والڈ سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے سکھ مذہب کے قدیمی گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی و تزئین و آرائش کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال ،ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللّٰہ کھو کھر, XEN بلا ل احمد و دیگر افسران اور سکھ رہنماانکے ہمراہ موجود تھے ۔ چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں واقع 2کنال رقبہ پر محیط گور و دوارہ کی تزئین وآرائش کے لیے ٹرسٹ بورڈنے 109ملین مختص کیے ہیں ۔جبکہ گو ردوارہ کی اصل شکل میں بحالی کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ گوردوارہ کی بحالی دنیا بھر کی سکھ براداری کے لیے امن اور محبت کا پیغام ہے۔سردار رامیش سنگھ اروڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق،پاکستان میں بسنے والے تمام سکھ و ہند وبرادری کو مکمل سہولیات و مراعات دی جا رہی ہیں۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی ہدایات کے مطابق گورو دارہ کی بحالی اور تزئین و آرائش کے حوالےسےبورڈ سے فنڈز کی منظور ی و دیگر تما م تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا گیا ہے ،والڈ سٹی کو فنڈز کی ادائیگی چار اقساط میں کی جائے گی جسکی پہلی قسط دسمبر 2023میں آدا کرد ی گئ ہے ۔گوردوارہ کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او،دیگر سکھ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی او ر انہوں نے اس تاریخی گورو دوارہ کی بحالی پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چیئرمین ٹرسٹ بورڈ،سید عطاء الرحمن کا خصوصی الفاظ میں شکریہ ادا کیا ۔