جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ جسٹس ابراہیم 11 اگست 2016 کو پی ایچ سی کے ایڈیشنل جج بنے اور یکم جون 2018 کو انکی تقرری کی گئی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے پی ایچ سی میں منعقدہ تقریب میں جسٹس ابراہیم سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں کے پی کے وزیراعلیٰ گنڈا پور، متعدد ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزارت قانون و انصاف نے جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پی ایچ سی کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا اعلان کیا۔جسٹس ابراہیم 11 اگست 2016 کو پی ایچ سی کے ایڈیشنل جج بنے اور یکم جون 2018 کو ان کی تقرری کی گئی۔وہ دو بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہے اور اسپیشل پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔جسٹس ابراہیم ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور صدر بھی رہے۔