بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


بلوچستان کی نومنتخب 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاوس میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی و ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ کی ملاقات

حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ نون کے سردار عبدالرحمان کھیتران، نور محمد دمڑ، عاصم کرد گیلو، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید درانی اور سلیم کھوسہ شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کے صادق عمرانی، ظہور بلیدی، علی مدد جتک، بخت کاکڑ، سردار سرفراز ڈومکی، فیصل جمالی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

صوبائی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیا اللہ لانگو اور نوابزدہ طارق مگسی نے بھی حلف اٹھایا۔

ٹیگز :BALOCHISTAN CABINAبلوچستان
=============
کوئٹہ۔ 19 اپریل
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزراء میں سینیئر ارکان صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، نوابزادہ طارق خان مگسی، سردارسرفراز چاکر ڈومکی، میر ظہور بلیدی، میر عاصم کرد گیلو، میر صادق عمرانی شامل ہیں جبکہ دیگر وزراء میں میر شعیب نوشیروانی، میر ضیاء اللہ لانگو، میر سلیم کھوسہ، حاجی علی مدد جتک، سردار فیصل جمالی، بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ اور سابق سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے 4 مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ان میں میر علی حسن زہری، غلام رسول عمرانی، ربابہ خان اور نسیم الرحمٰن کے نام شامل ہیں۔
=============
کوئٹہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت پر ممبر چیف منسٹر بلوچستان معائنہ ٹیم منظور حسین کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
۔
کوئٹہ۔ رکن وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم و دیگر عملے نے سریاب روڈ، گاہی خان لہڑی چوک پودگلی چوک گوالمنڈی چوک نوا کلی زرغون روڈ اور سیٹلائیٹ ٹاؤن سمیت شہر کی مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
۔
کوئٹہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہدایات پر کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کی وجوہات کے بارے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ ممبر معائنہ ٹیم منظور حسین
۔
کوئٹہ۔ ان خامیوں کی نشاندہی کریں گے جن کے باعث کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ ہوئی۔ ممبر معائنہ ٹیم منظور حسین
۔
کوئٹہ۔ کوئٹہ شہر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران سڑکوں اور سیوریج سے متعلق تمام ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کریں گے۔ ممبر معائنہ ٹیم منظور حسین
۔
کوئٹہ۔ مستقبل میں کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیلیے تجاویز مرتب کریں گے۔ ممبر معائنہ ٹیم منظور حسین
۔
کوئٹہ۔ متعلقہ محکموں دفاتر افسران کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ اور عملے تک مکمل رسائی دی گئی ہے تاکہ ہم ایک جامع فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر سکیں۔ ممبر معائنہ ٹیم منظور حسین
================

کوئٹہ، 19 اپریل ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا تعارفی اجلاس جمعہ کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ مارنے والے دہشت گرد اور شہید ہونے والے پاکستانی تھے کابینہ اجلاس میں صوبے میں بارشوں ، سیلاب دہشت گردی اور بد امنی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے عام آدمی کی بہتری کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے بہتری کے اہداف طے کرکے اس پر بتدریج عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک نیتی سے کام کریں گے سو فیصد درستگی نہ صحیح مثبت سمت کا تعین کرکے صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کی عملی مثال ضرور قائم کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں ایک بار پھر واضع کیا کہ صوبے میں کوئی نوکری نہیں بکے گی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں گے کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا چیلنج گورننس کا ہے ہم نے گورننس میں بہتری کے لئے ساٹھ کے قریب اصلاحات تجویز کی ہیں کابینہ سے مشاورت کے بعد اصلاحاتی عمل کو حتمی شکل دی جائے گی وزراء اپنے اپنے محکموں کے انچارج ہیں ، امور پر کڑی نظر رکھیں اور سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے “کے پی آئی” تشکیل دئیے جائیں گے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، کرپشن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہوگی جزا و سزا کے تصور کے بغیر گورننس کی بہتری ممکن نہیں، کابینہ سے لیکر نچلی سطح پر احتساب اور جوابدہی کا موثر نظام متعارف کروائیں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انسرجنسی صرف فوج اور ریاست تک محدود نہیں، یہ ہم سب کی لڑائی ہے جو ہم سب نے لڑنی ہے بلوچستان اور پاکستان کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائیں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پانا ہوگا ورنہ آئندہ ایک دہائی تک ہمیں بنیادی ضروریات زندگی کے لئے بھی وسائل دستیاب نہیں ہوں گے وزیر اعلٰی نے کابینہ اراکین پر زور دیا کہ وہ اچھے افسران کا انتخاب کرکے محکمہ جاتی امور کی فعالیت اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گورننس کی بہتری کیلئے ایکٹنگ چارج کی روایات کی حوصلہ شکنی کرکے متعلقہ گریڈ کا افسر متعلقہ پوسٹ کے لئے تعینات کریں گے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تمام وزراء اور مشیران نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی ،گڈ گورننس کے قیام کے لئے وزیر اعلٰی بلوچستان کے وژن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا

خبر نا مہ نمبر 1456/2024
19 اپریل 2024:- سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت بلوچستان کے ڈسٹرکٹس کے ھیلتھ آفیسرز کی ای پی آئی ویکسینیشن کا جاٸزہ اجلاس کا انعقاد ھوا اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، صوباٸی کوارڈنیٹر ای پی آٸی ڈاکٹر کمالان گچکی ، ڈاٸریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، صوباٸی کوارڈنیٹر کوویڈ پراجیکٹ ڈاکٹر نقیب اللہ خان ، ڈپٹی سیکرٹری ریاست علی ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر ای پی آٸی ڈاکٹر ظفر خوستی ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رحمت اللہ کاکڑ ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت بلوچ و دیگر معاونین نے موجود تھے اجلاس میں قلعہ عبداللہ ، چمن ، لسبیلہ ، کوٸٹہ ، اوستہ محمد ، نصیرآباد ، جعفر آباد ، صبحت پور ، پشین ، حب ، لورالاٸی ، ژوب ، گوادر ، کیچ اور حب کے ضلعی ھیلتھ آفیسرز ،ڈپٹی ڈپٹی ضلعی ھیلتھ آفیسرز نے آن لاٸن شرکت کی اجلاس کا مقصد صوبے کے مختلف اضلاع میں ای پی آئی کے زیر انتظام حفاظتی ویکسین اور ضلعی ھیلتھ آفیسرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات تجویز کرنا تھا صوبائی کوارڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر کمالان گچکی نے سیکرٹری صحت کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہآ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے تعاون سے کرائے گئے ٹی پی وکس سروے کے مطابق پہلی مرتبہ بلوچستان کے اضلاع میں %89 پارشل ویکسینیشن کے اہداف حاصل کر لیے گٸے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے اجلاس میں ڈسٹرکٹس کی سطح پر ای پی آئی کی روٹین ویکسین و حفاظتی ٹیکوں کی کوریج متعین کردہ اہداف ، رکاوٹوں ، اخراجات اور تمام ضلعی ھیلتھ آفیسرز کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا اور اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ڈسٹرکٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ، میل / فی میل ویکسینٹر کی حوصلہ افزاٸی کے لیے شیلڈ اور تعریفی سرٹیفیکٹ دیے جاے گے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ بچے کی پیداٸش کے فورا“ بعد ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکے بیماریوں سے بچاو کا اھم ذریعہ ھے. ضلعی ھیلتھ آفیسرز اپنی ذمہ داریوں کو پوری جانفشانی سے نبھائیں جبکہ ضلعی ھیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ضلعی ھیلتھ آفیسرز کی معاونت اور موثر حکمت عملی اپنانے سے ، علاقائی سطح پر ویکسینیشن اورحفاظتی ٹیکوں کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم بچوں کو ویکسین لگا کر ان کو بارہ بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں اور ضروری ہے کہ ہم بچوں کی امانت ان تک پہنچائیں کیونکہ ابتدائی نشوونما میں حفاظتی ٹیکہ جات کا اہم کردار ہوتا ہے، ایک تندرست انسان ایک تندرست معاشرے کی تشکیل کرتا ہے اور اس کی شروعات ابتدائی عمر سے ہی ہوتی ہے۔
………………………………