سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وفاقی حکومت سے وزیر منصوبابندی و ترقیات ناصر حسین شاہ کی درخواست

کراچی ۔
مور خہ 19 اپریل 2024
سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وفاقی حکومت سے وزیر منصوبابندی و ترقیات ناصر حسین شاہ کی درخواست
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین شاہ
کراچی (): صوبائی وزیر ترقیات و منصوبابندی سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس منصوبے کو دوسرے منصوبوں کے ساتھ ایس آئی ایف سی (SIFC) کے ذریعے ترجیح دی جائے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت موٹروے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔ سکھر حیدرآبا موٹروے کو وفاقی بجٹ میں ترجیح دی جائے یا پھر سی پیک کے ذریعے اسے مکمل کیا جائے ۔ ویزر ترقیات صوبہ سندھ بلکہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترسیلات کی مد میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ملک و صوبہ سندھ کی خوشحالی میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیر منصوبابندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ موٹروے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ افغانستان اور چین کے ممالک کو بھی لاتا ہے، اس کے ساتھ گوادر کی بندرگاہوں کیلئے بھی تجارتی راہدارایوں کا ذریعہ بھی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انتہائی اہمیت کا حامل یہ منصوبہ ملکی ترسیلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
محمد شبیہ صدیقی
ڈائریکٹر انفارمیشن/ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ
وزیر توانائی ، ترقیات ومنصوبابندی سندھ
================

مور خہ 17 اپریل 2024

صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کا حیسکو، سیپکو اور کے-الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ پر اظہار تشویش

کراچی (17 اپریل): صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کا حیسکو، سیپکو اور K-الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ ( over billing) کے اجراء پر شدید برھمی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر آج انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زائد بلنگ کے حوالے سے فوری طور پر حیسکو، سیپکو اور K-الیکٹرک کے متعلقہ افسران سے ملاقات کریں اور صارفین کو زائد بلوں کے اجراء اور وصول کی گئی رقوم کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ جن سرکاری اور غیر سرکاری صارفین سے ڈیجیٹل میٹر لگانے کے حوالے سے رقوم وصول کی گئیں ہیں فوری طور پر انہیں میٹر لگانے کے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔ سیدناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کو عوام کی خون پسینے کی کمائی اسطرح سے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ہے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن کے مطابق عوام کو ہر قسم کے ریلیف دینے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
محمد شبیہ صدیقی
ڈائریکٹر انفارمیشن/ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ
وزیر توانائی ، ترقیات ومنصوبابندی سندھ