سربراہ پاکستان سنی تحریک علامہ شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم آزادئ فلسطین منایا گیا۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

میرپورخاص تحسین احمدخان رپورٹ~
سربراہ پاکستان سنی تحریک علامہ شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم آزادئ فلسطین منایا گیا۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اسرائیلی افواج کی سفاکیت کے خلاف اور حماس مجاہدین کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی احجتاج کی قیادت صوبائی رہنما پاکستان سنی تحریک قاضی فیضان قادری اور رکن مرکزی سیاسی کمیٹی التماس صابر قادری نے کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، یہ صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے۔حرمین شریفین کے بعد سب سے افضل اور حرمت والا مقام مسجد اقصیٰ ہے، یہی قبلۂ اول ہے اگر آج اسلام دشمن قوتوں کو نہ روکا گیا تو کل حرمین بھی ان سے محفوظ نہیں رہے گا احتجاجی مظاہرے میں فہیم قریشی، علامہ حاکم گشکوری، سہیل نظامی، فیضان قریشی، فرحان قادری،فیصل خان زئی، حافظ عبدالمصطفی سمیت کارکنان اور عوام اہلسنت موجود تھے۔*