میرپورخاص میں آئی بی اے کیمپس کی بحالی کے لئے طلبہ کا اجلاس، مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان، اتوار کو میرپورخاص میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،

میرپورخاص( تحسین احمد خان بیورورپورٹ)
میرپورخاص میں آئی بی اے کیمپس کی بحالی کے لئے طلبہ کا اجلاس، مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان، اتوار کو میرپورخاص میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کے بعد حیدرآباد، کراچی اور اسلام آباد میں ایچ ای سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، طلباء کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، طلبہ کا کہنا ہے کہ ذاتی انا کی وجہ سے کیمپس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں آئی بی اے کیمپس کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف پریس کلب پارک میں طلبا کا اجلاس ہوا بعد ازاں اجلاس میں اتوار کو اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، کراچی اور اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں میرپورخاص سول سوسائٹی، واجد لغاری، لالہ اظہر پٹھان اور دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ جنید لغاری، محسن رند، علی حسن لغاری، واجد لغاری، لالہ اظہر پٹھان اور دیگر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے ذاتی انا کے سبب میرپورخاص کیمپس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی میٹنگ میں آئی بی اے سکھر کے وی سی خود نہیں گئے اور اپنا کوئے نمائندہ بھی نہیں بھیجا جبکہ آئی بی اے حکام نے 26 ملین روپے مالیت کی زمین خریدی جس کی منظوری نہیں لی گئی تھی جس کی وجہ سے میرپورخاص کیمپس کو بند کیا جا رہا ہے جبکہ میرپورخاص کیمپس کی منظوری ہیک سے لی گئی تھی فنڈ بی کے لیے جاری کر دیا گیا آئی بی اے کیمپس کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی ریلیز کیا گیا تھا جبکہ 17 ایکڑ اراضی پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہے 300 سو کے قریب طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں چلنے والے معیاری تعلیمی ادارے کو بند کر کے طلباء سے دشمنی کی جا رہی ہے جبکہ میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، ٹنڈوالہٰیار کے اضلاع یونیورسٹیوں سے محروم ہیں، اس کے باوجود ایک اچھے انسٹیٹیوٹ آئی بی اے کو بند کیا جا رہا ہے اسے ابھی تک ذاتی انا کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم پانچ اضلاع کے ایم این ایز سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر آپ ان سے بات نہیں کر سکتے تو ان کے دفتر کے سامنے احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ آپ تعلیم کے دشمن نہیں ہیں بلکہ آپ تعلیم دوست ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اتوار کو احتجاجی ریلی نکالیں گے اور پریس کلب کے سامنے ریلی احتجاج کریں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، کراچی اور ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے انھوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ازخود نوٹس لے کر آئی بی اے میرپورخاص کیمپس کو بند ہونے سے بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔*