صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔


لاہور(مدثر قدیر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگلے ہفتے تمام موڈیولر تھیٹرز فعال ہونے کی پوری امید ہے۔ ایک مکمل فعال، کل رات دو جبکہ باقی موڈیولر تھیٹرز اگلے ہفتے میں مکمل ہو جائیں گے۔ موڈیولر تھیٹرز کے مکمل فعال ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پندرہ سے بیس سرجریز کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ موجودہ تیار شدہ موڈیولر تھیٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال پہلی کامیاب سرجری بھی کر چکے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پورے پاکستان سے مریض بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے آتے ہیں۔ کنٹریکٹرز کو باقی موڈیولر تھیٹرز کو آئندہ ہفتے میں ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔