دوبئی ایئر پورٹ پر لاکھوں مسافر مسلسل رل رہے ہیں، انٹرنیشنل مسافر بھی ہوٹل کی سہولت سے محروم ، وقفے وقفے سے فلائٹس ٹائم تبدیل کیا جا رہا ہے۔

دوبئی ایئر پورٹ پر لاکھوں مسافر مسلسل رل رہے ہیں، انٹرنیشنل مسافر بھی ہوٹل کی سہولت سے محروم ، وقفے وقفے سے فلائٹس ٹائم تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 24 , 24 گھنٹوں سے بچے ، بوڑھے اور جوان بے یارو مددگار ایئر پورٹ کے مختلف کونوں میں نڈھال پڑے ہیں کوئی پرسان حال نہیں، ایمریٹس کی ویب سائیٹ چیک کریں تو تمام فلائٹس بروقت دیکھائی جارہی ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ایئر لائن ایمریٹس کی ساکھ بھی متاثر
دبئی ائرپورٹ کے مسافروں کیلئے ہدایات
( کھانا کیسے ملے گا؟ فلائٹ ملے گی؟ سامان کیسے ملے گا؟ ائرپورٹ کیسے پہنچیں ؟)

دبئی ائرپورٹ کے آغاز سے اب تک ایسے غیر معمولی حالات نہیں آئے ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش میں ہیں، ائرپورٹ حکام

مسافروں کے سوالات ،دبئی ائرپورٹ حکام کے جوابات

کیا ائر پورٹ کھلا ہے؟

💬 دبئی ائرپورٹ کھلا ہے لیکن محدود پروازوں کی روانگی اور آمد کے ساتھ فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ ائر پورٹ نہ آئیں، جب تک انتہائی ضروری نہ ہو۔

میری فلائٹ کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ میں دبئی ائرپورٹ واپس کیسے پہنچ سکتا ہوں؟

💬 موسم کی خرابی کی وجہ سے رُخ موڑی گئی پروازیں ( Diverted Flights ) کی واپسی کا سلسلہ آہستہ آہستہ جاری ہے۔ دبئی کے متبادل ائرپورٹ سے فلائٹس جلد واپسی آئیں گی۔ فلائٹس اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے براہ کرم اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

میری فلائٹ شیڈول ہے۔ کیا مجھے ایئرپورٹ جانا چاہیے؟

💬 براہ کرم دبئی ائرپورٹ اُس وقت آئیں جب آپ کی ایئر لائن نے آپ کی پرواز کی روانگی کی تصدیق کر دی ہو ۔

دبئی ائرپورٹ سے میں اپنے گھر یا ہوٹل کیسے پہنچوں گا؟ مسافر دبئی ائرپورٹ کیسے پہنچیں ؟

💬 دبئی ائرپورٹ کے آس پاس سڑکوں پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹیکسی کی فراہمی بھی بہتر ہورہی ہے۔ ائرپورٹ پہنچنے میں یا دبئی ائرپورٹ سے گھر یا ہوٹل پہنچنے میں معمول سے کہیں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

میں نے اپنے بیگس یعنی سامان چیک ان کیے لیکن میری فلائٹ ری شیڈول یا منسوخ کر دی گئی۔ مجھے اپنے بیگ کب واپس ملیں گے؟

💬 موسم کی خرابی کی وجہ سے ائرپورٹ پر سامان کی ہینڈلنگ کا عمل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ہم مسافروں کے سامان کی واپسی کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ائرپورٹ انتظامیہ سروس پارٹنرز اور دیگر ایئر لائنز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ آپ کو جلد از جلد آپ کے بیگس ( سامان ) واپس مل سکے ؟

میں دبئی ائرپورٹ پر ہوں تو میں کھانا کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟

💬 ہمیں سڑکوں پر پانی کی وجہ سے رسد و ترسیل کے مسائل کا سامنا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ائرپورٹ پر موجود مسافروں کو تازہ کھانا ملے۔ اس تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔ آپ کو تازہ کھانا فراہم کرنے کی کوشش ملے لگے ہیں۔

دبئی ائرپورٹ ٹرمینل 1 : مسافروں میں کھانا تقسیم کیا گیا ہے اور اس کو مزید بہتر کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

دبئی ائرپورٹ ٹرمینل 2: فی الحال مسافروں وقت گذرنے کے ساتھ کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے

دبئی ائرپورٹ ٹرمینل 3: ائرپورٹ کے ریستوراں اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹ کھلے ہیں اور مسافروں کے کھانے کے واؤچر قبول کر رہے ہیں۔
=======================

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہارش

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، پنجاب، بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بعض مقامات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا اندیشہ ہے،رپورٹ کے مطابق دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔

تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔ شانگلہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے کانا میں بجلی کے کھبمے گر گئے ہیں۔

بھمبرآزادکشمیر میں شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات آئندہ دو دن تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کوٹ ادو اور گردونواح میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اب بھی آسمان پر گھنے بادلوں کا راج ہے اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تیز ہوا اور بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان میں بارشیں، مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع
بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات
اوماڑہ میں77، پسنی میں 66، جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ
کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ
پنجگور میں 15، قلات اور تربت میں 11،11 ملی میٹر بارش ریکارڈ
خضدار، نوکنڈی اور ژوب میں 5،5 ملی میٹربارش ریکارڈ
دالبندین میں 4 اور لسبیلہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
گوادر، پسنی، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارشوں کا سلسلہ جاری
سیلاب کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول ندی کا پُل ٹوٹ گیا
ہائی وے 2 مقامات سے بند،گوادر اور مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع
اورماڑہ:دیہی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال،متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع