گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے مزید 8 اراکین سے حلف لیا۔

کراچی ( اپریل 17)
٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے مزید 8 اراکین سے حلف لیا۔
٭ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب گورنر ہاو¿س میں منعقد ہوئی
٭ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
٭ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئیے،
٭ تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔
٭ حلف برداری کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
*حلف اٹھانے والے وزراء میں جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں
=====================
گورنر ہائوس میں وزراء کی حلف برداری تقریب : ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کی سفارش پر 8 وزراء سے اُن کے عہدے کا حلف لیا؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

حلف اٹھانے والے وزراء میں جام اکرام اللہ خان دھاریجو، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزمان ، دوست محمد راہموں، شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شاہ شیرازی ، شاہینہ شیر علی اور میر طارق علی تالپور شامل؛

حلف برداری تقریب کی کارروائی چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کررہے ہیں:

تقریب میں صوبائی وزیر سردار شاہ، مشیر احسان مزاری، نجمی عالم ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی سیکریٹریز شریک؛

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ
========

کراچی ( اپریل 17)
٭ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی (ایس آئی ایل سی)کا اعلی سطح اجلاس میئر کراچی مرتضی وہاب ،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیر موتی والا،کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ ، شہر کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی شرکت
٭ اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل ،ان کے حل کے اقدامات ، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں، پر تبادلہ خیال ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے صنعتوں کو درپیش مختلف دشواریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا
٭ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، گورنرسندھ
٭ صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔ کامران خان ٹیسوری
٭ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبوں کی تیاری خوش آئند ہے، گورنر سندھ
٭ ایس آئی ایف سی سے صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ گورنر سندھ