بلوچستان کے قیمتی معدنیات سے فائدہ کون اٹھارہا

خضدار……………..
بلوچستان کے قیمتی معدنیات سے فائدہ کون اٹھارہا ہیں خضدار فیروزاباد سے اربوں روپے مالیت کا بیرائیٹ پھتر خام مال اور دیگر قیمتی معدنیات PPL کے برانچ BME بولان مائننگ انٹر پرائز کمپنی بیرون مالکوں کو بلیک میں کروڑوں روپے میں فروخت ہورہا ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو پروا نہیں اس کرپشن کیمپ کے آفیسرز اور ٹھیکہ دار ارب پتی بن گئے ہیں کوئی نوٹس لینے والا نہیں.
دفاع فیروزاباد مظلوم عوام
=================


آئی ایم ایف کیساتھ نئےقرض معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے،وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی حمایت کیلئےآئی ایم ایف کے ساتھ اربوں ڈالر کے نئے قرض کے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔
واشنگٹن میں اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 9 ماہ کے 3 بلین ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی حتمی قسط رواں ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض کیلئے ہم کم از کم تین سالہ پروگرام کے لیے درخواست کریں گے۔ انہوں نےکہا سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے قومی ایئر لائن ہمارا پہلا منصوبہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جون کے آخر تک اسے فنشنگ لائن پر لے جائیں۔