تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر رئیس احمد منصوری نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم ایک مرتبہ پھر ماہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹ رہے ہیں اور یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں معرکہ بدر اور فتح مکہ کا واقعہ رونما ہوا

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر رئیس احمد منصوری نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم ایک مرتبہ پھر ماہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹ رہے ہیں اور یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں معرکہ بدر اور فتح مکہ کا واقعہ رونما ہوا اور اللہ نے اپنے نیک بندوں کو فتح و نصرت و کامرانی سے ہمکنار کیا یہی وہ ماہ مبارک ہے کہ جس میں سندھ باب الاسلام کہلایا وہ تنظیم اساتذہ ضلع میر پورخاص کے زیر اہتمام دی ویژن پبلک اسکول میرپور خاص میں ایک افطار ڈنر کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تنظیم اساتذہ ضلع میرپورخاص کے صدر عمر فاروق قریشی ڈاکٹر مسعود عباس شکیل احمد فہیم نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تقوی کے حصول کے لیے ہم پر روزے فرض کیے گئے تاکہ ہمارے اندر اللہ کا خوف پیدا ہو رمضان تو پورے سال کے لیے ہماری تربیت کا مہینہ ہے لیکن افسوس ہم 11 ماہ جھوٹ دھوکہ فراڈ بدزبانی اور دوسری خرافات سے گریز نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ 7 مارچ 1969 کو 15 اساتذہ نے مل کر تنظیم اساتذہ پاکستان کی بنیاد رکھی جس کا مقصد نظام تعلیم کو اسلام کے مطابق ڈھالنا تھا کیونکہ جب سوشلزم وجود میں آیا تو انہوں نے نظام تعلیم کو نشانہ بنایا اور جھوٹے نظریات پیش کیے ہماری چھٹی اور ساتویں جماعتوں کے نصاب سے حضرت عائشہ صدیقہ حضرت بلال علامہ اقبال اور راشد منہاس کے اسباق حذف کیے گئے یہاں تک کہ ہمارے نصاب میں ایسے اسباق و تصاویر پیش کی گئیں جس میں ہماری عسکری قوتوں کو کمزور کر کے پیش کیا گیا لیکن ہم نے اس پر سخت احتجاج کیا اور ہمارے احتجاج کے بعد حذف کیے گئے اسباق دوبارہ نصاب میں شامل کیے گئے ہم نے تعلیمی اور تدریسی نصاب پر بہت کام کیا اس لیے آئیے اور ہمارا ساتھ دیجیے اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد افضال آرائیں تنظیم اساتذہ ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکرٹری وسیم شیخ امیر جماعت اسلامی میر پور خاص حاجی نور الہی مغل فیصل خان زئی غلام مصطفی لغاری پروفیسر حافظ جمیل بلوچ پروفیسر ندیم صابر پروفیسر مفتی محمد مسلم پروفیسر اوصاف احمد سمیت لیکچررز اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی***